شہدا اے ایس ایف کی چوتھی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

آج کا دن اے ایس ایف کی تاریخ میں شجاعت او بہادری کا درخشاں باب ہے،میجر جنرل علی عباس حیدر

جمعہ 8 جون 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سانحہ کراچی ایئرپورٹ میں شہید ہونے والے شہدا اے ایس ایف کی چوتھی برسی جمعہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔دن کا آغاز ایئرپورٹ کی مساجد میں نمازفجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوااور تمام ہوائی اڈوں پر یونٹ دربار کا انعقاد ہوا۔بعد ازاں ڈی جی اے ایس ایف کا پیغام تمام ٹروپس میں پڑھ کر سنایا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ اے ایس ایف کے افسران ،بہادر خواتین اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کا کہ آج کا دن اے ایس ایف کی تاریخ میں شجاعت او بہادری کا درخشاں باب ہے جب ہم ہمارے جوانوں نے ملک خداداد کی شہری ہوا بازی کی صنعت کی حفاطت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس دن انسانیت دشمنوں نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک بزدلانہ حملہ کیا لیکن حملہ آور نتائج سے بے خبر تھے ۔

(جاری ہے)

انہیں قطعی ادراک نہیں تھا کہ ان کا ٹکراؤ ایسے جری جوانوں سے ہوا ہے ان کے ارادوں کی راہ میں ایک آہنی چٹان بن جائیں گے ۔8جون کی شب ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے شہدا اور غازی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابے ہوئے اور دہشت گردوں کو نہ صرف عبرتناک انجام سے دوچار کیا بلکہ بہادری شجاعت اور پیشہ وارانہ مہارت کی لازوال مثال بن کر سامنے آئے ۔بلاشبہ شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جاتا اور وہی قومیں اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں جو اپنے شہدا کی قربانیوں کی قدر کرتی ہیں ۔انہوںنے شہدا کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیاروں نے اپنا پاک لہو دے کر اس ملک اور فورس کانام بلند کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :