جامعہ کراچی، اساتذہ کے لئے عید الائونس کی منظوری

جمعہ 8 جون 2018 18:02

کرای(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے اساتذہ کے لئے عید الائونس کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نامساعد مالی حالات کے باوجود بھی جامعہ کراچی کے اساتذہ تدریس وتحقیق میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں،اگرانہیں تحقیق کے لئے ان کی ضروریات کے مطابق وسائل فراہم کئے جائیں تو یہ اساتذہ اپنی تحقیق کے ذریعے نہ صرف معاشرتی مسائل کے حل بلکہ ملک کی ترقی کے لئے بھی اپنا کلیدی اور مثبت کردار اداکرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئی بھی مہذب وترقی پسند قوم ، ملک ،معاشرہ استاد کے مقام ومرتبہ اور اہمیت سے انحراف نہیں کرسکتا،کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں،اساتذہ ہیسوسائٹی کو محقق، سائنسدان، سیاستدان اور متعدد شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین فراہم کرنے میں کلیدی کردار اداکرتے ہیں۔جامعہ کراچی کے نامساعد مالی حالات کے باوجود بھی میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ اور ملازمین زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے تمام واجبات کو بروقت یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ اساتذہ کے عید الائونس کی رقم جلد ہی ان کے اکائونٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :