صدر مملکت ممنون حسین ایس سی او کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے چار روزہ دورے پر چنگ ڈاو پہنچ گئے

جمعہ 8 جون 2018 18:02

صدر مملکت ممنون حسین ایس سی او کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ..
چنگ ڈاو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین جمعہ کو چین کے چار روزہ دورے پر یہاں پہنچ گئے،چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوانگ یو نے انکا استقبال کیا وہ (آج)ہفتہ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ریاستی سربراہان کا کونسل ایس سی او کا اعلی ترین فیصلہ ساز فورم ہے،جس کے سالانہ اجلاس میں تنظیم کی ترجیحٰات، مختلف پہلووں اور سٹریٹجی کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی سربراہان کی کونسل کے اٹھارویں اجلاس میں شرکت کیلئے صدر مملکت کو انکے اپنے چینی ہم منصب نے دعوت دی تھی۔اجلاس میں ایس سی او رکن ملکوں کے حکومتی سربراہان،نمائندے،مبصر ممالک اور یو این،سی آئی ایس،آسیان،آئی ایم ایف اور عالمی بنک سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہونگے۔ ایس سی او ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس کا مقصد باہمہ اعتماد اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور سیاست،تجارت،معیشت،سائنس و ٹیکنالوجی،ثقافت،تعلیم،توانائی،ٹرانسپورٹیشن،سیاحت اور دیگر شعبوں میں موثر تعاون کو فروغ دینا ہے۔اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ممنوں حسین خطے کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقات کرینگے۔