فرنچ اوپن ٹینس، سیمونا ہالپ اور سیلونی سٹیفنز ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، دونوں کھلاڑی فیصلہ کن معرکے میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 8 جون 2018 18:09

فرنچ اوپن ٹینس، سیمونا ہالپ اور سیلونی سٹیفنز ویمنز سنگلز فائنل میں ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) عالمی نمبر ایک رومانوی سٹار سیمونا ہالپ اور سیلونی سٹیفنز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں ہالپ نے گربین مگروزا اور سٹیفنز نے میڈیسن کیز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑی فائنل میں (آج) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ امریکہ کی سیلونی سٹیفنز نے ہم وطن کھلاڑی میڈیسن کیز کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :