ارجنٹائنی فٹ بالر مینوئل لانزینی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار

جمعہ جون 18:09

ارجنٹائنی فٹ بالر مینوئل لانزینی فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ فٹ بال ..
بیونس آئرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ارجنٹائن کے مڈ فیلڈر مینوئل لانزینی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے، لانزینی ٹریننگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہو رہا ہے، ارجنٹائن کو گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد مینوئل کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :