شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئے روسی صدر بیجنگ پہنچ گئے

جمعہ 8 جون 2018 18:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن چین کے سرکاری دور ے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ وہ اس تین روزہ دورے کے دوران چین کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال کے باہر صدر شی جن پنگ نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ روسی صدر دورے سے قبل چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید استحکام دینے کی بات کر چکے ہیں۔ پوٹن دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے ویک اینڈ پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :