چین ،کنگ ہائی میں پانچ روزہ عالمی قالین نمائش اختتام پذیر

نمائش میں 34ممالک اور خطوں کی 250کمپنیاں شریک ہوئیں

جمعہ جون 18:09

ژی ننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) چین کے شمال مغربی صوبے کنگ ہائی میں عالمی قالین نمائش گزشتہ روز ختم ہوگئی ، نمائش کے دوران 200ملین ڈالر کا لین دین ہوا ۔

(جاری ہے)

نمائش میں 34ممالک اور خطوں کی 250کمپنیاں شریک ہوئیں جبکہ چین کے 31صوبوں اور خودمختار علاقوں سے 400کمپنیوں نے شرکت کی ۔ نمائش پانچ روز تک جاری رہی۔نمائش دیکھنے کیلئے 4لاکھ افراد کنگ ہائی آئے ۔یہ تعداد2017کے مقابلے میں ایک لاکھ زیادہ تھی ۔ نمائش میں 320ٹن مصنوعات پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :