چین،عالمی روبوٹ فائنل مقابلی26جولائی سے ووہان میں ہونگے

مقابلے چار روز جاری رہیں گے،دنیا بھر سے پانچ ہزار روبوٹ شرکت کرینگے

جمعہ 8 جون 2018 18:10

ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) چینی صوبے ہیبی کے دارالحکومت ووہان میں عالمی روبوٹ فائنل آئندہ ماہ ہوں گے ،ان مقابلوں میں دنیا بھر سے پانچ ہزار روبوٹ شرکت کریں گے ۔منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ مقابلے 26جولائی سے شروع ہو کر 29جولائی تک جاری رہیں گے ۔ووہان چین کا اقتصادی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے ایک بڑا مرکز ہے جہاں روبوٹ کی ترقی پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس بار روبوٹ مقابلوں میں برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) کنٹرول مقابلے ہوں گے ۔ یہ مقابلے تین شعبوں میں ہوں گے جن میں صنعتی ہنر مندی اورینگ ڈیزائنر کے مقابلے بھی شامل ہیں ۔ مقابلے کے سیکرٹری جنرل لی یانگ کے مطابق ان مقابلوں میں 20 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور علاقوں کی سینکڑوں ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔یہ چین کا سب سے بڑا روبوٹ کا مقابلہ ہے جہاں عالمی روبوٹ کانفرنس بھی اس کا ایک لازمی حصہ ہے جو دنیائے صنعت میں سب سے بڑی ہے ۔ اس سال یہ کانفرنس اگست میں بیجنگ میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :