بیجنگ حکومت نسلی گروپوں کی ترقی کیلئے خوبصورت شہر بسائے گی

حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات جاری رکھے گی صنعت ،ثقافت اور قدرتی وسائل کو فروغ دیا جائیگا،بیجنگ حکومت کا کانفرنس میں اعلان

جمعہ جون 18:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بیجنگ کی حکومت مختلف نسلی اقلیتی گروپوں کی خصوصیات کے حامل کئی خوبصورت شہر بسائے گی ۔بیجنگ میں اس کا اعلان گزشتہ روز نسلی اقلیتوں کی دیہی ترقی کے فروغ کیلئے منعقدکی گئی کانفرنس کے موقع پر کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں نسلی اقلیتی دیہاتوں میں فی کس آمدنی 25ہزار یوآن(3913امریکی ڈالر)) تک پہنچ گئی اور اس میں ہر سال 7.9فیصد تک کا اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سال بیجنگ نسلی دیہات بسانے پر توجہ مرکوز کرے گاجن میں انٹرنیشل سیڈ انڈسٹریل پارک کا قیام شامل ہے جو ہوئی نسلی ٹائون شپ یو جیا گوکائونٹی میں تعمیر کیا جائے گا۔مزید برآں بیجنگ ،تیانجن اور ہیبی ریجنز میں مضبوط ترقی کو فروغ دینے کیلئے بھی کام کیا جائے گا ۔ بیجنگ کی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات جاری رکھے اور وہ صنعتوں کی ترقی کے علاوہ دیہی ثقافت اور قدرتی وسائل کو بھی فروغ دے گی تا کہ دیہی علاقوں کے عوام کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :