جنوبی افریقہ، سابق صدر فراڈ مقدمے میں عدالت پیش

زوماپر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام عائد

جمعہ 8 جون 2018 18:10

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) سابق جنوبی افریقی صدر فراڈ کے مقدمے میں عدالت پیش ہوئے، سابق صدر پر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما فراڈ اور بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے، مقدمہ کی کارروائی ستائیس جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سابق صدر زوما ڈربن ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، کارروائی کے آغاز پر ہی پراسیکوشن اور زوما کے وکیلوں نے کیس کو سٹڈی کرنے کے لئے وقت مانگا۔انہیں بدعنوانی اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے، ان پر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ یہ ہتھیار انیس سو نوے کی دہائی میں خریدے گئے تھے۔ انہوں نے رواں برس چودہ فروری کو اپنی جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے دبا پر استعفی دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :