اقوام متحدہ کا یمن میں قیام امن کے لئے امن منصوبہ پیش

حوثیوں کے ہتھیار پھینکنے پر عرب اتحاد حملے بند کردے گا،مخلو ط حکومت قائم کی جائے گی،مارٹن گرفتھس

جمعہ 8 جون 2018 18:10

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) اقوام متحدہ نے یمن میں قیام امن کے لئے حوثیوں کو امن منصوبہ پیش کر دیا، حوثیوں کے ہتھیار پھنکنے پر عرب اتحاد حملے بند کردے گا،مخلو ط حکومت قائم کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی نے یمن کے حوثیوں کو امن منصوبہ پیش کردیاہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت باغیوں کے ہتھیار ڈالنے پر عرب اتحاد کے حملے ختم کردئے جائیں گے اور مخلوط حکومت قائم کی جائیگی۔

اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گرفتھس نے یمن میں حوثی باغیوں کو امن منصوبہ پیش کیا۔مارٹن نے کہاکہ اگر حوثی باغی سعدی عرب پر میزائل حملے بند کردیں اور اسلحہ اور بیلیسٹک میزائل اقوام متحدہ کے حوالے کردیں تو عرب اتحادی طیارے حوثی باغیوں پر حملے بند کردیں گے اور یمن میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی

متعلقہ عنوان :