بھارت، ہیلٹ اسپتال واقعہ، اے سی یونٹ بند ہو نے سے 5مریض انتقال کر گئے

جمعہ جون 18:13

کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بھارتی شہر کانپور کے ہیلٹ اسپتال میں اے سی بندہونے سے 5 مریضوں کی موت کا بڑا واقعہ پیش آیا۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں رات دیر گئے بڑا واقعہ پیش آیا۔ اچانک آئی سی یو کا اے سی پلانٹ خراب ہو جانے کی وجہ سے وارڈ میں داخل5 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ جس وقت اے سی بند ہوا ، اس وقت آئی سی یووارڈ میں 4 بچوں سمیت 11 مریض داخل تھے۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے لیکن ڈاکٹروں نے معاملہ میں لیپاپوتی بھی شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موت اے سی فیل ہونے کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔ ان سبھی مریضوں کی حالت پہلے سے خراب تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ اے سی میں متعدد دنوں سے خرابی دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن اس پر غور نہیں کیاگیا اور جگاڑ سے اسے چلایا جاتا رہا۔ جمعرات کو آئی سی یو کے سارے اے سی بند ہو گئے۔ زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے تمام اکیوپمنٹ نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے 75 سالہ اندرپال، 75 سالہ گیا پرساد ،55 سالہ رسول بخش ، 56 سالہ مراری اور دیگر کی موت ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :