بھارت ، اڑیسہ کا نوجوان شیخ شخاوت حرم کعبہ کی حاضری کے لئے سائیکل پر روانہ

نوجوان پاکستان ، افغانستان، ایران کے راستے 3049کلومیٹر کا سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچے گا

جمعہ 8 جون 2018 18:13

جالندھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بھارت سے اڑیسہ کا نوجوان شیخ شخاوت حرم کعبہ کی حاضری کے لئے سائیکل پر روانہ ہو گیا، نوجوان پاکستان ، افغانستان، ایران کے راستے 3049کلومیٹر کا سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز ، پانی کے جہاز اور بس سے سفر کرکے دنیا کے مختلف ممالک سے عازمین حج ارض مقدس پہنچتے ہیں مگر اوڈیشہ کا نوجوان شیخ شخاوت سائیکل سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوگیا۔

وہ اوڈیشہ سے چل کر جھار کھنڈ ، دہلی، ہریانہ ، پنجاب سے ہوکر پاکستان ، افغانستان، ایران کے راستے 3049کلومیٹر کا سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچے گا۔ سائیکل سے جالندھر پہنچنے پر جامع مسجد کے امام سید ناصر الدین نیشخاوت کا استقبال کیا۔ سید ناصرالدین نے کہا کہ عزم مصمم انسان کی کامیابی کی کلید ہوتی ہے۔ شخاوت کا مختلف ممالک سے ہوکر گزرنے کا مقصد امن و امان اور خیر سگالی کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔