بلیو ایریا میں میٹرو بس ٹریک پھلانگنے کی کوشش کے دوران نوجوان بس سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا

جمعہ 8 جون 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا میں میٹرو بس ٹریک پھلانگنے کی کوشش کے دوران نوجوان بس سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل سعید نامی نوجوان سعودی پاک ٹاور میں اے سی ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا جس کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔پولیس کے مطابق فیصل سعید شارٹ کٹ روڈ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک میٹرو بس سے ٹکرا گیا۔