پریانکا چوپڑا کو ناک کی غلط سرجری کی وجہ سے 7 فلموں سے ہاتھ دھونے پڑے، زندگی پر لکھی جانیوالی کتاب میں انکشاف

جمعہ 8 جون 2018 18:31

پریانکا چوپڑا کو ناک کی غلط سرجری کی وجہ سے 7 فلموں سے ہاتھ دھونے پڑے، ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا کو ناک کی غلط سرجری کرانے کی وجہ سے 7 فلموں سے ہاتھ دھونے پڑے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی زندگی پر لکھی جانیوالی کتاب ’پریانکا چوپڑا،دی ڈارک ہارس ‘ میں کئی رازوں سے پردے اٹھائے گئے ہیں۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ پریانکا کے بالی ووڈ میں ڈیبو سے پہلے ہی کئی فلمیں ہاتھ سے نکل گئیں تھیں جس کی وجہ ناک کی سرجری تھی سرجری کے باعث ناک کی ہڈی خراب ہوگئی تھی۔

خاتون صحافی بھارتھی ایس پرادھان کی تحریر کردہ کتاب کے مطابق پریانکا کو سب سے پہلے اداکار بوبی دیول کے مدمقابل فلم کا کردار ملا تھا اور اس فلم کو ہدایت کار مہیش منجیکر ڈائریکٹ کررہے تھے۔فلم کی شوٹنگ کے روز اداکارہ کے منیجر نے فلم کے پروڈیوسر وجے گلانی کو میک اپ روم میں پریانکا سے ملاقات کا کہا جس پر وہ روم میں گئے تو اداکارہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

کتاب میں پروڈیوسر نے لکھا ہے کہ میں اداکارہ کو دیکھ کر حیران رہ گیا تھا اور اداکارہ سے سوال کیا جس پر انہوں نے ناک کو ٹھیک ہونے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگا لیکن ایک ماہ بعد بھی ان کی ناک ٹھیک نہیں ہوسکی تھی جس پر فلم کو بند کردیا گیا۔میک اپ آرٹسٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب سرجری کی وجہ سے اداکارہ 7 سے 8 ماہ تک فلمی دنیا سے دور ہوگئی تھیں۔ اداکارہ کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’ہیرو‘ تھی جس کے ہدایت کار انیل شرما سرجری کی وجہ سے ہی انہیں فلم سے نکالنے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے لیکن منیجر کی درخواست پر انہیں کردار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :