نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا،این ٹی ڈی سی کو صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نے کئے تو جولائی، اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، اعلامیہ

جمعہ 8 جون 2018 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامئے میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا نے اعلامئے میں کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو گزشتہ تین سال کے دوران سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کی اجازت دی، ان سالوں میں 96 ارب 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اب بھی اوور لوڈنگ کاشکار ہیں، آئیسکو، لیسکوا ور پیپکو کے صارفین اوولوڈنگ کی زد میں آرہے ہیں، پہلے بھی اس صورتحال پر نوٹس لے چکے ہیں۔اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کئے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔