پرویز مشرف ایک آمر ،آئین کو روندا ،اس پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، زاہد خان

چیف جسٹس کے فیصلے کی سمجھ نہیں آئی،سابق آمر الیکشن لڑیں لیکن پہلے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمے سے بری تو ہوں، بیان

جمعہ 8 جون 2018 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ایک آمر ہے جس نے آئین کو روندا ،اس پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کیسے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جا رہی ہی چیف جسٹس کے فیصلے کی سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ایک بھگوڑا ہے، چیف جسٹس کیسے مشرف کو کہہ رہے ہیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائیگا، سابق آمر الیکشن لڑیں لیکن پہلے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمے سے بری تو ہوں۔