قبائلی علاقاجات میں تعینات پولیٹکل ایجنٹس کے عہدے ختم کردئیے

پولیٹکل ایجنٹ کا عہدہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل کردیا گیا،محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا

جمعہ 8 جون 2018 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) فاٹا انضمام کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹوں کو ضلعی انتظامیہ کے عہدوں میں تبدیل کردیئے ،محکمہ داخلہ و قبائلی اٴْمور خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق قبائلی علاقاجات میں تعینات پولیٹیکل ایجنٹس کے عہدے ختم کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ کا عہدہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل کردیا گیا،محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ کے عہدے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسسٹنٹ کمشنر کہلائے گا ۔

متعلقہ عنوان :