گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت سوات یونیورسٹی کی سینیٹ کااجلاس

یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی گئی

جمعہ جون 18:35

گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت سوات یونیورسٹی کی سینیٹ کااجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے گورنرہاؤس پشاور میںسوات یونیورسٹی کے سینٹ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمدجمال خان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم، سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس کو یونیورسٹی کی کارکردگی اوربجٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بجٹ اوردیگر امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی۔گورنراقبال ظفرجھگڑا نے یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور کہاکہ اعلی تعلیمی ادارے اقوام کی معاشی زندگی سنوارنے اور نت نئی ایجادات متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :