پشاور، مٹلتان میں150کلوواٹ منی مائیکروہائیڈل سٹیشن پر99فیصدتعمیراتی کام مکمل

تعمیراتی کام بندہونے اورمشینری ناکارہ ہونے بارے خبر بے بنیادہے،پیڈوحکام کی وضاحت

جمعہ 8 جون 2018 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) وادی کالام کے علاقہ مٹلتان میںخیبرپختونخواحکومت کے مالی تعاون سے مقامی آبادی کے لئے تعمیرکردہ 150کلوواٹ کے منی مائیکروہائیڈل سٹیشن پرتقریباً99فیصدکام مکمل ہوچکاہے اورجلد ہی اسے بجلی کی پیداوار کے لئے آپریشنل کردیاجائے گا۔صوبے کے 12اضلاع میںبجلی کی نعمت سے محروم پسماندہ علاقوں میںمنی مائیکروہائیڈل سٹیشنز(چھوٹے پن بجلی گھروں) کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے ادارے پیڈوکے حکام نے مٹلتان میںمنی مائیکروہائیڈل سٹیشن کے بارے میںتعمیراتی کام بند ہونے اورمشینری ناکارہ ہونے کے بارے میںبعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبرکوبے بنیاد اورحقائق کے منافی قراردیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں مقامی آبادی کے لئی150کلوواٹ کے منی مائیکروہائیڈل سٹیشن پرتقریباً99فیصدتعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

تاہم مقامی آبادی کی جانب سے بجلی گھرکے لئیSpillwayکے ذریعے پانی چھوڑنے کے تنازعہ پربجلی کی پیداوار شروع نہیں کی جاسکی ہے تاہم اب پائپ کے ذریعے Spillwayسے پانی کوچھوڑنے پر کام کیا جارہاہے جس سے مقامی آبادی کاتنازعہ حل ہوجائے گا۔پیڈوحکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مذکورہ بجلی گھربجلی کی پیداوارکے لئے مکمل ہوچکاہے اورجلد ہی800گھرانوں کوبجلی مہیاکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :