ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی نجی شعبہ کے تعاون سے مستحق افرادمیں عید پیکیج کی تقسیم

جمعہ 8 جون 2018 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہا ٹ صاحبزادہ نجیب اللہ نے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی ہدایت پر جمعہ کے روز نشتراسپیشل ایجوکیشن سنٹر میںکاروان عمل کے تعاون سے کوہاٹ شہر اوراس کے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی100 مستحقین میں عید پیکج تقسیم کردیا۔مستحقین میںتقسیم کیے جانے والے پیکج میںگھی ،چینی ،دالیں،چاول ،لوبیاودیگر اشیائے خورد ونوش شامل ہیں۔

مذکورہ تقریب میںکاروان عمل کے سربراہ سلیم الطاف اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پرنجیب اللہ کا کہنا تھاکہ ہمیں نادار اور غریب افراد کی مشکلات و تکالیف کا احساس ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے یہ عید پیکج تقسیم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستحقین کی فہرست کی متعلقہ حکام سے باقاعدہ توثیق کرائی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد اس قسم کا ایک اور پروگرام بھی ترتیب دیں۔

مستحقین میں صرف کوہاٹ شہر ہی نہیں بلکہ دور افتادہ علاقوںکے افراد بھی شامل ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے کو مزید بڑھائے گی تاکہ مزید مستحقین بھی مستفید ہوسیکیں۔قبل ازیں کاروان عمل کے سربراہ نے اپنی تنظیم کی کوہاٹ اور اس کے عوا م کے فلاح وبہبود کے لئے کی گئی کاوشوں جن میں ریل کار سروس کی بحالی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو اے کیٹیگری کی سہولیات دینا شامل ہیں کا اس موقع پر خصوصی طورپر ذکر کیا۔

متعلقہ عنوان :