کوہاٹ میں انسدادمنشیات کی خصوصی مہم میں مزید 5 منشیات فروش گرفتار
جمعہ 8 جون 2018 18:36
(جاری ہے)
منشیات کے خلاف کلین سویپ آپریشن کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر محمدعلی نے عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانے کی علاقائی حدود میں واقع مختلف علاقوں میاں گان کالونی،تپی ،لعل گڑھی اور شیخان میں منشیات فروشی کے اڈوں پر اچانک چھاپے مارے جہاں افغان مہاجر سمیت تین منشیات فروشوںلعل محمد ولد جان محمد،حمید الرحمان ولد عمر گل اور محمد خالد ولد محمد جان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر چار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بندوق بمعہ کارتوس برآمد کرکے قبضے میںلے لئے اور بعد ازاں تینوں منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیاجبکہ شناختی وسفری دستاویزات کے بغیر علاقے میں مقیم افغان منشیات فروش لعل محمد کے خلاف ملک کے ایمیگریشن قوانین کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ چھائونی فیاض خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک کاروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو بین الاضلاعی سمگلرووں گل نواز ولد میر نواز سکنہ کاغزئی اور ہارون رشید ولد شیر محمد ساکن پشاور کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ۔زیر حراست دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میںلاکھوں مالیت کی چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے منشیات سمگلنگ کے حوالئے سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.