پشاور، رمضان میڈیا سپورٹس فیسٹول ، بیڈمنٹن وآرچری مقابلے اختتام پذیر

جمعہ جون 18:36

پشاور، رمضان میڈیا سپورٹس فیسٹول ، بیڈمنٹن وآرچری مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام رمضان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میںجاری میڈیا کے بیڈمنٹن اور آرچری مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، بیڈمنٹن فائنل میں ہم نیوز کے ذیشان انور اور دانش بابر کی جوڑی نے جیونیوز کے آفتاب احمد ملک قیصر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11-8,9-11 اور11-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، اس سے قبل سیمی فائنل میں ذیشان اور دانش نے ایچ ڈی 92 نیوز کے عرفان موسیٰ زئی اور فہد کو دو ایک سے شکست دی جبکہ جیو کے آفتاب اور قیصر نے سماء کے عابد اور شاہد کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورتس جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے میڈیا مقابلوں کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ رمضان میڈیا سپورٹس گالا میں پختونخوا آرچری کلب کے تعاون سے آرچری مقابلے بھی منعقد ہوئے جس میں 92 نیوز کے عرفان موسیٰ زئی نے 32 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، خیبرسٹار کے عاصم شیراز نے 29 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور این این آئی کے دانش بابر نے 25 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، اس موقع پر پختونخوا آرچری کلب کی سرفرست اعلیٰ سارہ خان مہمان خصوصی تھیں ۔ میڈیا سپورٹس گالا میں سوئمنگ کے مقابلے گیارہ جون کو عادل خان سوئمنگ پول میں منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :