وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے روزہ کے فضائل بیان کئے

ملک اور قوم کی ترقی سلامتی اور خوشحالی اور باران رحمت کے نزول کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں

جمعہ جون 18:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے روزہ کے فضائل اور برکات سمیٹنے کے لئے روزے کے اصل پیغام پر عمل پیرا ہو کر فلاح انسانیت اور فلاح معاشرہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ملک اور قوم کی ترقی سلامتی اور خوشحالی اور باران رحمت کے نزول کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو متوقع جمعہ الوداع کے طور پر ادائیگی کے لئے مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے،علمائے کرام نے روزے کی اہمیت اور فضیلت کے ساتھ ساتھ روزہ دار کی اللہ تعالی کے حضور قدرو منزلت پر روشنی ڈالی اور صدقہ فطر و دیگر صدقات وخیرات کی ادائیگی کے لئے احکامات خداوندی بیان کئے تا کہ معاشرے کی فلاح کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :