اے کے جی رمضان کرکٹ‘قاسمی سی سی نے دفاعی چمپئن ڈالر ایسٹ کا سفر ختم کردیا
جمعہ 8 جون 2018 18:51
(جاری ہے)
آج (ہفتہ پہلا سیمی فائنل ٹپال سی سی اورآغا اسٹیل کے مابین کھیلا جائے گا۔
آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ گارڈن ویسٹ پر ڈالر ایسٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 208رنز کا مستحکم اسکو ربنایا۔ اوپنر خرم منظور اور نبیل خالد نے اپنی ٹیم کو 105رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ نبیل خالد نے انتہائی جارحانہ اننگز کھیلی اور56رنز کی اننگز میں 7چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ خرم منظور ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ انکے 49رنز7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے ۔ جہانداد خان نے بھی عمدہ اننگز کھیلی اوران کے 64رنز 6چھکوں اور3چوکوں کی مرہون منت تھے۔خرم شہزاد نے 17اوررمیز عزیز نے 11رنز اسکورکئے۔ معظم ملک نے 36رنزاورکامران حسین نے 39رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ ایک وکٹ عابد قاسمی کو 38رنز کے عوض ملی۔ قاسمی سی سی کی جوابی اننگز انتہائی منظم انداز میں اپنے اختتام کو پہنچی اور ہر بیٹسمین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑے ہدف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالا۔ جس کے باعث قاسمی سی سی نے 19.1اوورز میں 5وکٹوں پر 212رنز بنا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ اپنے نام کیا۔ حسن سردار نے 55رنز کی اننگز میں 6چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ بلال اارشاد نے 39رنز میں 3چھکے اور 2چوکے لگائے۔ ریاض میرانی نے 6چوکوں کی بدولت 30رنز کی باری کھیلی۔ شفقت الله نے 25رنز میں 2سکسر اور2باؤنڈری لگائیں۔ کامران حسین کے ناقابل شکست 24رنز میں 2چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ کاشف بھٹی کو 54رنز پر 2وکٹیں ملیں جبکہ انور علی اور اعظم حسین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.