پاکستان تارکین وطن اور ان کے اہلخانہ کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بیرسٹر امجد ملک

جمعہ 8 جون 2018 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تارکین وطن اور ان کے اہلخانہ کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،جمعہ کو اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی143ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر عامر شیخ کو اتفاق رائے سے منیجنگ ڈائریکٹراو پی ایف تعینات کرنے کی منظور ی دی گئی،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ایم ڈی ادارے کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی فلاح وبہبود کیلئے مزید موثر اور فعال بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :