Live Updates

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نگران وزیر اعظم کو خط، بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ

جمعہ 8 جون 2018 18:51

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نگران وزیر اعظم کو خط، بجلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ،جمعہ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم کو لکھے گئے خط میںچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کیساتھ ملک کو بجلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے ،میں نے خط کے ذریعے نگران وزیر اعظم سے بجلی کی قلت کی حقیقی صورتحال سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم 500 ارب کے گردشی قرضوں کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں، عمران خان نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نون لیگ کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوؤں میں کتنی صداقت تھی، عمران خان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ شہباز شریف کے اس بیان میں کہ"بجلی کی عدم دستیابی کی ذمہ دار نگران حکومت ہوگی" کس حد تک صداقت ہے، خط میں میں نے خصوصی طور پر نشاندہی کی کہ توانائی کے شعبے کی بدحالی کے ذمہ داروں کو سامنے لانا نگران حکومت کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بتائے کہ اسے اس "گڈ گورننس" کی جھلک بھی کہیں دکھائی دیتی ہے جسکا ڈھنڈورہ نون لیگی حکومت اشتہاروں میں پیٹتی رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات