آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو کلین سوئپ شکست دینے کے بعدٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی

جمعہ جون 18:53

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) انٹرنیشنل کر کٹ کونسل ((آئی سی سی )کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔۔آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔۔بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ بولرز کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ10میں سے 9پوزیشن اسپنرز کے پاس ہیں۔