خالی دعوئوں اور وعدوں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، ملک ندیم خان

جمعہ 8 جون 2018 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااور پی کے 76 اور این اے 31کے نامزد امیدوار ملک ندیم خان نے کہاہے کہ خالی دعوئوں اور وعدوں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا اعتراف حلقہ کے لوگ خود کر رہے ہیں، سبز باغ دکھا کر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا ان کا شیوہ نہیں، عوام نے موقع دیا تو ترقی و خدمت کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

ان خیالات کاا ظہار انہوںنے گزشتہ روز لخکرآباداورقاضی آبادمیں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرلخکر آباد ،قاضی آباد،ہشتنغر کالونی،الف خان کلے،متین کالونی اور سردارکالونی سمیت ملحقہ علاقوںکے مکینوں نے بڑی تعدادمیںجماعت اسلامی ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میںشمولیت کا اعلان کیااور ملک ندیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ عام انتخابات میں ملک ندیم کو ووٹ دیکر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ،انکاکہناتھاکہ لخکر آباور قاضی آباد سمیت اپنے حلقے میں ہر یونین کونسلوں کی پسماندگی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائینگے اور وہاں پرعوام کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کے حل سمیت صحت اور تعلیم ودیگر تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملک ندیم نے کہاکہ میں نے عوام کو بیوقوف بنانے کی کبھی کوشش نہیں کی، جو بات کی ہے اللہ کے فضل سے اسے پوراکیاہے اور جب اللہ نے منتخب کیا تو انشاء اللہ پشاور میں ترقیاتی کا کاموں کا حقیقی جال بچھادوں گا اور دکھادوں گا کہ خدمت کی کیسے کی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ خالی دعوئوں اور وعدوں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا اعتراف حلقہ کے لوگ خود کر رہے ہیں، سبز باغ دکھا کر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا ان کا شیوہ نہیں، عوام نے موقع دیا تو ترقی و خدمت کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔اس موقع پر علاقے کے عمائدین حاجی یوسف خان اور گلروزسمیت دیگر مقرررین نے بھی خطاب کیا۔