ڈائریکٹریٹ ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر نگرانی سپاری، جمرود، تودہ میلہ، سور کمر، لوئی شلمان، لنڈی کوتل، پاسد خیل سمیت دیگر علاقوں میں فری آئی کیمپوں کا انعقاد ، 994مریضوں کا معائنہ ،آنکھوں کی بیماریوںمیں مبتلا21 مریضوں کا آپریشن

جمعہ جون 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر نگرانی میں آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں (سپاری، جمرود، تودہ میلہ، سور کمر، لوئی شلمان، لنڈی کوتل، پاسد خیل، شیخمل خیل، چرسیانو باڑہ، ضیاء الدین، پاوا جنگی، منڈی خاص اور تنگی) میں فری آئی کیمپوں کا انعقاد کیا جس میں آئی کئیر پروگرام کے ماہر ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات تقسیم کیں ، آنکھوں کے مریضوں میں مفت نظر کی عینکیں تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ان کیمپوں میں کل 994مریضوں کا معائنہ و ادویات فراہم کی گئیں ،181مریضوں کو نظر کی عینکیں بھی فراہم کی گئیں ،21مریضوں کو جن کو سفید موتیا کی شکایت تھی کا علاج اپریشن کیا گیا۔علاقے کے معززین نے ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام اور منیجر کا شکریہ ادا کیا اور ان کیمپوں پر اطمینان کا اظہار کرکے ایسے کیمپوں کے انعقاد کیلئے آئندہ بھی جاری کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :