ڈیر ہ اسماعیل خان،جمعیت علماء اسلام (ف) نے الیکشن 2018 بھر پور اندا ز سے لڑنے کیلئے انتظا ما ت کو آخر ی شکل دیدی

این اے 38 سے مولانا فضل الرحمان اور این 39 سے مولانا عبید الرحمان ایم ایم اے کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیںگے

جمعہ 8 جون 2018 18:54

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) نے الیکشن 2018 ء کیلئے ما ہ رمضا ن میں اپنی صفیں در ست کر لیں ،ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن بھر پور اندا ز سے لڑنے کیلئے انتظا ما ت کو آخر ی شکل دے دی گئی ہے ،تا ہم قو می و صو با ئی اسمبلیو ں کی ٹکٹو ں کا فیصلہ ایم ایم اے کا مر کز ی انتخا بی بورڈ کر یگا جسکے لئے فار مو لا طے ہو چکا ہے جے یو آ ئی سے انتخا بی اتحاد کر نے کیلئے فصلی بیٹرو ں کو جمعیت میں اپنے گھونسلے بنا نے میں تا حا ل نا کا م سے دو چار ہو نا پڑ ا کیونکہ گزشتہ عا م انتخا با ت میں کامیابی کے بعد ان بٹیرو ں نے جمعیت کو دھو کہ دیا تھا تاہم یہ گرو پ ابھی تک اپنی کوششو ں میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

جماعتی ذرائع کے مطا بق این اے 38 سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور این 39 سے مولانا عبید الرحمان ایم ایم اے کی ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے جبکہ پی کے 96 سے عبدالحلیم قصور یہ پی کے 97 سے ملک مشتاق احمد ڈار پی کے 98 سے مولانا لطف الرحمان اور پی کے 99 سے بھی مولانا لطف الرحمان الیکشن لڑینگے تاہم ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتو ں کو ساتھ لیکر الیکشن مہم چلا ئی جائیگی ۔