بنوں،اشتعال انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر پختون خواہ میپ اور اے این پی کے 4 راہنماء گرفتار

جمعہ 8 جون 2018 18:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بنوں،شتعال انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر پختون خواہ میپ اور اے این پی کے 4 راہنمائوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بنوں پولیس نے وانا واقعہ کے خلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ایس ایچ او سٹی بن یامین خان نے بتایا کہ مظاہرے میں مظاہرین کے بعض راہنمائوں کی طرف سے اشتعال انگیز تقاریر کی گئی ملک اور پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا جبکہ روڈ بھی بلاک کی گئی اور مظاہرے میں اسلحہ کی نمائش کی گئی جس پر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری ملک شوکت اللہ خان ، شعیب خان سدوزئی ایڈوکیٹ ، سفیر اللہ خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ندیم عسکر کو گرفتار کرلیا جنہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ان گرفتاریوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔