Live Updates

بنوں، کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ، مولانا احمد اللہ حقانی نے پی کے 87 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

جمعہ 8 جون 2018 18:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بنوں میں آج بھی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا احمد اللہ حقانی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آکر حلقہ پی کے 87 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی راہنما مولانا احمد اللہ حقانی نے کہا کہ بنوں کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستیں مولانا فضل الرحمن کی امانت ہیں اور یہ ہم 25 جولائی کو مولانا کو تحفے میں دیں گے اور بنوں میں گولڈ سمتھ کا ایجنڈا د فن کرکے دم لیں گے ہم گولڈ سمتھ کا ایجنڈا رکھنے والے کو متنبہ کرتے ہیں کہ بنوں سے انتخابات لڑنا ان کیلئے سیاسی زندگی کا آخری دن ثابت ہوگا بنوں کے غیور عوام کبھی بھی اپنے محسن اکرم خان دُرانی کو عمران خان پر نہیں بدلیں گے کیونکہ سابق وزیراعلیٰ اکرم خان نے اپنے پانچ سالہ دور میں جتنے کام کئے ہیں پی ٹی آئی والوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں پورے صوبے میں نہیں کئے اس موقع پر حلقہ پی کے 87 کے روح رواں فرزند وزیر بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم ایم اے کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا تو حلقہ پی ے 87 پر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرکے دیکھائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات