Live Updates

تحریک انصاف کے ملک ناصر نے این اے 35 اور ملک عدنان خان نے پی کے 90 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کردیے

جمعہ 8 جون 2018 18:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک ناصر خان نے این اے 35 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جبکہ ملک عدنان خان نے پی کے 90 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے پارٹی راہنمائوں نعیم الحق اور علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر ضلعی صدر مطیع اللہ خان نے کاغذات نامزدگی وصول کئے تھے جنہیں بنی گالہ سے ضروری دستخط کرانے کے بعد ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرنے کا عمل جاری ہے تاہم اس وقت دلچسپ صورت حال سامنے آئی جب پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سابق ایم این اے ملک ناصر خان نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے اور اس موقع پر ان کے بھتیجے ملک عدنان خان وزیر نے بھی حلقہ پی کے 90 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس صورت حال سے کارکنوں کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی وزیر نے حلقہ پی کے 87 اور منور خان نے حلقہ پی کے 90 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات