Live Updates

تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

عمران خان لاہور ،اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سمیت 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 8 جون 2018 18:59

تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :تحریک انصاف نے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ عمران خان لاہور ،اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سمیت 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔عمران خان این اے 53، 35، 61، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے الیکشن لڑنے کے لیے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلی کے81امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئیے گئے۔سندھ اسمبلی کےفی الحال21 حلقوں کیلیے امیدواروں کی نامزدگیوں کااعلان کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے23 حلقوں کیلیے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا تھا۔پنجاب کے 165 حلقوں کیلیے پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے گئے۔عمران خان این اے 53، 35، 61، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان اسلام آباد، بنوں، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔تحریک انصاف کے اپم اور مرکزی رہنماوں کے انتخابی حلقوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے۔فواد چودھری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے۔پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ سے انتخاب لڑیں گے جبکہ مراد سعید این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔این اے 6لوئردیر سے محبوب شاہ، این اے 7لوئر دیر ٹو سے محمد بشیر خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے۔این اے 1ون چترال سے عبدالطیف، این اے 3چترال سے سلیم رحمان امیدوارہیں۔اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور سے امیدوار ہوں گی۔

اعجاز چودھری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔این اے 17ہری پورسےعمر ایوب خان، این اے 18صوابی ون سے اسد قیصر امیدوار ہوں گے۔این اے15ایبٹ آباد ون سے علی اصغرخان، این اے 16ایبٹ آباد ٹو سے علی خان جدون امیدوار ہوں گے۔این اے 12بٹگرام سے نوازخان، این اے 14مانسہرہ سے زرگل خان امیدوار ہوں گے۔این اے 8مالاکنڈ سے جنید اکبر، این اے 9بونیر سے شیر اکبر خان امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ سے تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی این اے 221 ، عارف علوی این 247 سے انتخابات لڑیں گے۔دوسری جانب علی زیدی این اے 244، لیاقت جتوئی این اے 234 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔طاہر حسین این اے 206،مبین احمد این اے 207،محمد حکم 227,زولفقار شاہ 226,ملک پہاڑ خان 233,کریم جتوئی این اے235 ، سیف 245سے امیدوار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات