مانکی شریف میں موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں،نوجوان جاں بحق،تین زخمی

جمعہ جون 19:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) مانکی شریف بہادر بابا روڈ پرپلوسئی کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جسکے نتیجے میںایک نوجوان جاںبحق تین زخمی ہوگئے تینوں کو بے ہوشی اور تشویشناک حالت میں قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بدقسمت نوجوان اپس میں نئی تعمیر شدہ سڑک پر ریس لگا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر راحیل ، مسعود، شاہ فہد اور زمان سوار تھے کہ مست بابا چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل پر 27 سالہ راحیل اور20 سالہ شاہ فہد سوار تھے جو نوشہرہ کی جانب ارہے تھے اور دوسری موٹر سائیکل پر22 سالہ مسعود اور 23 سالہ زمان پلوسئی گائوں ارہا تھا کہ دونوں موٹر سائیکلیں خوف ناک تصادم سے آپس میں ٹکرا گئیں۔

جس کی وجہ سے راحیل مو قع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ مسعود ، شاہ فہد اور زمان کو فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا جہاں پر دو شدید زخمیوں مسعود اور شاہ فہد کوپشاور منتقل کردیاگیا۔ جبکہ زمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا بدقسمت راحیل افطاری کے لیے نوشہرہ سے سامان لارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :