سابق سیکریٹری ایکسائز محمد علی یوگوی کی درخواست ضمانت منظور

جمعہ جون 19:34

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) جسٹس محمدعمر کی سربراہی میں چیف کورٹ کی جسٹس محمد عمرا ور جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بینج نے سابق سیکریٹری ایکسائز محمد علی یوگوی کی ضمانت منظور جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ضمیر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نظام الدین ،ایگریکلچر آفیسر سید احمد اور ایل ڈی سی شاہ زرین کی ضمانت مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد عمر اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل بینج نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور خرد برد کے الزام میں نیب میں گرفتار سابق سیکریٹری محمد علی یوگوی ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ضمیر عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نظام الدین ایگریکلچر آفیسر سرسید احمد اور ایل ڈی سی شاہ زرین کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے سابق سیکریٹری ایکسائز محمد علی یوگوی کی میڈیکل کے دستاویزات عدالت میں پیش کرنے پر ضمانت منظور جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ضمیر عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نظام الدین ایگریکلچر آفیسر سرسید احمد اور ایل ڈی سی شاہ زرین کی ضمانت کو وکلاء کے دلائل اور ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر مسترد کردی ملزمان میں سے سابق سکریٹری محمد علی یوگوی اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباس پر محکمہ ایکسائز میںاختیارات کا ناجائز استعما ل اور خردبردجبکہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نظام الدین ایگریکلچر آفیسر سرسید احمد اور ایل ڈی سی شاہ زرین کو محکمہ زراعت میں خردبرد کا الزام لگا کر نیب نے گرفتار کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے سابق سیکریٹری محمد علی یوگوی کے وکیل کی جانب سے زیر علاج کے دستاویزات عدالت کو فراہم کرنے پر ضمانت دیدی۔ جبکہ دیگر کی ضمانت مسترد کردی۔ محمد علی یوگوی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ شکیل اور نیب کی جانب سے نیب پراسکوٹر محمد امین نے عدالت کو قانونی دلائل دئیے۔ فاضل بینج میں دس مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہوئے جن میں سے سات مقدمات کو نمٹا دیا جبکہ جسٹس ملک حق نواز کی سینگل بینج میں پانچ مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہوئے ۔ جن میں سے دو کو نمٹا دیا جبکہ تین سماعت کے لئے منظور کردی۔

متعلقہ عنوان :