پشاورپولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، اسلحہ اور منشیات برآمد،36گرفتار

جمعہ جون 19:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پشاورپولیس نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے اور جرائم کی روک تھام کی خاطر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے 36 ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا۔جبکہ آتش بازی کی غرض سے بھاری تعداد میں چائینہ پٹاخوں کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئی4 ملزمان کوبھی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے کی خاطرپشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلا ف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون منشیات سمگلر مسما? یاسمین سمیت دیگر 4 منشیات فروشوں گوہر علی، شایان ولد اورنگزیب ساکن خزانہ پایاں ، دنیا گل ولد سلیمان ساکن قاضی آباد اورطاہر ولد عبد الحمیدکو گرفتارکرکے مجموعی طور پر انکے قبضے سے 6 کلو گرام چرس بر آمد کرنے کے ساتھ ساتھ 32 دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا جن کے قبضے سے 10 عدد پستول اور 113 عددمختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکئے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تھانہ مچنی گیٹ، حیات آباد اور تھانہ چمکنی پولیس نے چاند رات پر آتش بازی کی غرض سے لے جانے والے چائنہ پٹاخوں کی سمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے 4ملزمان شاکر ولد شیر نواب ساکن دیر ، عمر ولد محمد علی ، محمد اسرار اور سرتاج خان ساکنان امان گڑھ کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر انکے قبضے سے 23500 عدد چائنہ پٹاخے برآمدکرکے موٹر کار نمبر 3969کوبھی تھانہ مچنی گیٹ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔