Live Updates

ہنگواور اورکزئی ایجنسی میں خواہشمند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

جمعہ 8 جون 2018 19:37

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع ہنگواور اورکزئی ایجنسی میں بھی سیاسی و سماجی رہنمائوں کی جانب سے انتخابات میں قسمت آزمائی کے لئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ آزاد خواہشمند امیدواروں نے بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لیا ۔این اے 33ضلع ہنگو کے لئے جے یو آئی کے رہنمائوں سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان ، مولانا میاں حسین جلالی، جاسم اورکزئی،تحصیل ناظم عامر غنی، عوامی نیشل پارٹی سے سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے حاجی خیال زمان اورکزئی، یوسف خان، نور آواز ایڈکیٹ و دیگر رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی کے لئے ریٹرننگ آفیسر سے درخواستیں وصول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی کے 83ہنگو اور پی کی84ٹل سے بھی سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اورکزئی ایجنسی کے حلقہ این اے 47سے بھی 15سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جبکہ مزید بھی امیدواران کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انتخابی میدان میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ 11جون تک جاری رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات