IU نئے وائس چانسلر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کا سلسلہ شروع

جمعہ 8 جون 2018 19:38

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو مختلف تدریسی و غیر تدریسی شعبوں کے سربراہوں کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ و سیکشن کے بارے میں بریفنگ کا سلسلہ شروع کیاہے۔ رجسٹرار آفس کے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن محمد افضل اور ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک غلام الدین نے یونیورسٹی کے مجموعی انتظامی امور ، سرگرمیوں، ذمہ داریوں ، تدریسی شعبہ جات ، افرادی قوت سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ٹریژرار محمد اقبال اور ڈائریکٹر فنانس واجد حسین نے مالی معاملات اور بجٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے شعبہ امتحانات کے زیرنگرانی ہونے والے داخلی اور بیرونی امتحانات کے بارے میں وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل میر تعظیم اختر نے اپنے ڈائریکٹوریٹ کی سرگرمیوں اور یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ہونے والے کاموں کے بارے میں وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی نے پروکٹورل سسٹم کے بارے میں وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :