نئے وائس چانسلر کے اعزاز میں فیکلٹی اور سٹاف کی جانب سے استقبالیہ افطار پارٹی

جمعہ 8 جون 2018 19:38

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے اعزاز میں یونیورسٹی کے سٹاف اور فیکلٹی کی جانب سے ایک استقبالیہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی میںیونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی، ڈینز ، ڈائریکٹرز، سمیت منجمنٹ سٹاف نے شرکت کی۔ فیکلٹی و سٹاف کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو خوش آمدید کہا اور توقع کا اظہار کیا کہ نئے وائس چانسلر KIUکو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

ہم سب کا تعاون آپ کے ساتھ ہونگے۔ استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ مجھے اس علاقے ، اس علاقے میں رہنے والے لوگوں سے پیار ہے۔ یہاں کے لوگوں کے خلوص و فرض شناسی کو دیکھ کر KIUکی وی سی شپ کو اپلائی کرنے کا ارادہ کیا۔ اس علاقے کے لوگوں میں بہت صلاحیت ہے ۔ انشاء اللہ ان صلاحیتوں کو یونیورسٹی کی ترقی کیلئے بروئے کار لاکر یونیورسٹی کا نقشہ تبدیل کریں گے۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شاندار استقبالیہ دینے پر فیکلٹی و منجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :