اکوڑہ خٹک میں سفاک ملزم پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے گرفتار

جمعہ 8 جون 2018 19:38

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) اکوڑہ خٹک شاکر آباد میں سفاک ملزم پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ علاقہ مکینوں نے ملزم کی درگت بنا ڈالی اور پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ معصوم بچی اپنی چچا کی دکان سے اپنی لے لیے چیزیں خرید کرجارہی تھی کہ ملزم نے اس کودھر لیا اوراس کوکھیتوں کی طرف لے جارہا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ظہور احمد ولد عمران گل شاکر آباد اکوڑہ خٹک نے پولیس کورپوٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اسکی پانچ سالہ بھتیجی طیبہ دختر ذوالفقار علی اس کی دکان پر چیزیں خریدنے کے لیے آئی اور واپس گھر جارہی تھی کہ اس دوران بچی کے رونے اور شور کی آواز سنی ۔ اوردیکھا کہ ایک شخص ا سکاہاتھ پکڑ کر بچی کوکھیتوں کی طرف لے جارہا تھا۔ علاقے مکینوں کی مدد سے ملزم نواب علی ولد سراج محمد ساکن سپین جماعت زڑہ مینہ کو پکڑ لیا۔ علاقہ مکینوں نے ملزم کی درگت بنا ڈالی اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :