حیات آباد میں پانی کا بحران بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے ہے،ترجمان پی ڈی اے

جمعہ 8 جون 2018 19:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حیات آباد پشاور میں پانی کی کمی کے بحران سے بخوبی آگاہ ہے پی ڈی اے ترجمان کے مطابق عوام کی سہولت اور بحران پر قابو پانے کے لئے 7 اضافی ٹینکرز بمع عملہ کا بندوبست کردیا گیا ہے۔واٹرڈویژن کو براہ راست ڈائرکٹر جنرل پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت کردیا گیا ہے جہاں عملہ اب 24گھنٹے ٹیوب ویلوں کی ضروری مرمت اور پانی کی ترسیل کو ممکن بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالانکہ حالیہ پانی کا بحران حیات ایریا میں کم بجلی کی وولٹیج کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جس سے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے عمائدین جن میں دلروزخان ،ہاشم خٹک ،بشیرخان یوسف زئی ودیگر کو پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے باور کرایا ہے کہ آئیندہ چند روز میں پانی کے بحران پر مکمل قابو بالیا جائیگا ۔جس کے لئے 3مختلف حکمت عملی ترتیب دی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ 19 ٹیوب ویل کے مشینری وغیرہ کی تبدیلی بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ 6نئے ٹیوب ویل کی تعمیر اور ٹیوب ویلوں کے استعداد کار کو بڑھا کر اضافی پانی کا حصول ممکن ہوسکے گا

متعلقہ عنوان :