غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،11ملزمان گرفتار

جمعہ 8 جون 2018 19:38

راولپنڈی 08جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ صادق آبادپولیس نے وقاص سے 1240گر ام چرس ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس ذکاء احمد سے 08لیٹر کھلی شر اب ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے خضر سے 05لیٹر کھلی شر اب ، آصف سی04 بوتل شر اب ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عثمان سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے صغیر سے 01عدد پستول 30بور معہ08روند،تھانہ کہوٹہ پولیس نے صدام سے 01عدد پستول 30بور معہ25روند،اعجاز سے 01عدد پستول 30بور معہ25روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے غفار سے 01عددپستول 9MMمعہ 05روندجبکہ تھانہ مور گاہ پولیس نے عامر سے 20لیٹر غیر قانونی پٹر ول ، تھانہ صدر بیر ونی پولیس نے وقاص سے 02بیر ل ڈیزل اور 02بیر ل پٹرول برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔