سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان سپیشل سوئمرز‘ کاتربیتی کیمپ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میںجاری

جمعہ 8 جون 2018 19:39

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان سپیشل سوئمرز‘ کاتربیتی کیمپ ..
لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سپیشل سوئمرز کاتربیتی کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میںجاری ہے ،جمعہ کے روز سوئمرز نے پریکٹس کی، تربیتی کیمپ مارچ 2019میں دبئی میں ہونے والی سپیشل اولمپکس ورلڈسمر گیمز کی تیاری کیلئے لگایا گیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز بوائز اور گرلز کو تربیت دے رہے ہیں،کوچز نے سوئمرز کو تیراکی کی تکینک سے آگاہی دی، واضح رہے کہ پاکستان کا دستہ سپیشل اولمپک پاکستان کے بینر تلے سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمز میں بھی حصہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :