کینو فیکٹری کے مالک نے زمیندار کے لاکھوں روپے ہڑپ کرتے ہوئے اسے جعلی چیک تھما دیا، مقدمہ درج

جمعہ 8 جون 2018 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) کینو فیکٹری کے مالک نے زمیندار کے لاکھوں روپے ہڑپ کرتے ہوئے اسے جعلی چیک تھما دیا، پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق للیانی کے رہائشی زمیندار ظفر حسن نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کینو کا کاشتکار ہے اور اس نے اس سال المکہ کینو فیکٹری کے مالک شیخ عطیق الرحمن سکنہ للیانی کو لاکھوں روپے مالیت کے کنیو پھل دینے جس نے رقم دینے کی بجائی گزشتہ چار ماہ سے ٹال مٹول کر رہا تھا اور گذشتہ روز شیخ عطیق الرحمن نے چار لاکھ روپے کا جعلی چیک جاری کیا جو بنک اتنظامیہ نے ڈس آنر قرار دے دیا پولیس نے فیکٹر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی،

متعلقہ عنوان :