سرگودھا پویس کے پاس ضمین فارم نایاب ہو گئے ، جس باعث زیر تفتیش سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہونے لگے

جمعہ جون 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سرگودھا پویس کے پاس ضمین فارم نایاب ہو گئے جس کے باعث زیر تفتیش سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہونے لگے، تفصیلات کیمطابق ضلع سرگودھا کے 27 تھانوں میں پولیس فارم نمبر 25 ،54 گزشتہ کئی ماہ سے نایاب ہونے سے تفتیشی افسران کو زیر تفتیش مقدمات کی ضمنیاں مکمل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں مقدمات کے چارلان مکمل نہ ہونے سے پولیس کارکردگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ملنے والی سٹیشنری میں کمی پیشی کے باعث یہ مشکلات درپیش آئی تھیں جو اب ختم کر دی گئی ہیں اور ضمنی فارم کی فوٹو کامیاں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :