Live Updates

پی ٹی آئی نے سرگودھا شہر میں انتخابی حکمت عملی تبدیل کر لی

پی ٹی آئی کے کارکن آئوٹ مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والوں کو پارٹی میں شامل کر کے ٹکٹ دیئے جانے کا امکان

جمعہ 8 جون 2018 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) الیکشن کے قریب آتے ہی پی ٹی آئی نے سرگودھا شہر میں انتخابی حکمت عملی تبدیل کر لی عرصہ دراز سے شور ڈالنے والے پی ٹی آئی کے کارکن آئوٹ کر کے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والوں کو پارٹی میں شامل کر کے ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سرگودھا کے حلقہ این اے 90 اور پی پی 77 ،78 کے لئے ایک سخت پینل سامنے لایا جا رہا ہے، جس کے باعث مسلم لیگ نواز کو عام انتخابات میں سخت دشواری کا سامنا اٹھانا پڑے گا، حلقہ این اے 90 کے لئے ڈاکٹر نادیہ عزیز اور پی پی 77 کیلئے مرزا محمد اسلام کو مسلم لیگ ن سے وابستگی ختم کرنے اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ٹکٹ دینے کا عندیہ دے دیا ہے، اس طرح شہر سرگودھا جو مسلم لیگ نواز کا گڑھ کہلاتا ہے اس مرتبہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں لیگی امیدواروں کو سخت مشکل درپیش آ سکتی ہے،کیونکہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے شہر کے لئے کوئی ایسے اقدامات نہ کئے ہیں جو قابل ذکر ہوں بلکہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کو فروغ دینے میں نمایا کردار داد کیا ہے بالخصوص شہر سے مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے ایم پی ایز عبدالرزاق ڈھلوں جیتنے کے بعد اپنا موبائل فون عام شہریوں اور ووٹروں کیلئے بند کر دیتے ہیں اور یہی نہیں وہ حلقے میں عوام سے رابطہ بھی توڑ دیتے ہیں اور وہ وقت آنے پر منت سماجت پر بھی اتر آتے ہیں، عام انتخابات 2013 کے بعد موصوف نے عوام سے اپنا رابطہ مکمل طور پر ختم کر لیا تھا، اور ان کا کوئی بھی پبلک سیکرٹریٹ بھی نہ تھا، جہاں پر عوام اپنی فریاد اور کاموں کیلئے ان تک رسائی حاصل کر سکیںاب ایک مرتبہ پھر پرانے شکاری نئے جال سے ساتھ ،عوام کو قابو کرنے کیلئے نکل رہے ہیں ان حالات میں پی ٹی آئی کو شہر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 کے ساتھ ساتھ پی پی 77 ،78 میں بھی سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں پی ٹی آئی شہر سے قومی اور صوبائی کی دونوں سیٹیں جیت سکتی ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے متعدد فلائی منصوبوں کے ساتھ ساتھ پبلک سکریٹریٹ اور عوام سے باہمی رابطے کو یقینی بنایا ہے، اسی طرح مرزا محمد الیاس جو اس وقت ایس ڈی اے سرگودھا کے چیئر مین ہیں ان کے بھائی مرزا محمد اسلام جویوسی چیئر مین بھی رہ چکے ہیں مرزا برادارن کے ایک بھائی مرزا محمد افضال بیگ پہلے بھی ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،سیاسی گھرانہ ہونے کے باعث ان کا پبلک سیکرٹریٹ بھی عوام کیلئے ہر وقت کھلا رہتا ہے،عبدلرزاق ڈھلوں اور چوہدری حامد حمید نے مرزا محمد الیاس کو چند ماہ قبل ہی ایس ڈی اے سرگودھا کا چیئر مین بنوایا تھا اور انہوں نے اپنے طور پر سیاسی مخالف کو ایس ڈی اے کی چیئر مین شپ دے کر اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی تھی مگر ان کی یہ کوشش مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،اب 25 جولائی کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کا پلڑا بھاری ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات