اسفندیار ولی کا نامور سیاستدان ، ادیب اور اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 8 جون 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ملک کے نامور سیاستدان ، ادیب اور اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری رسول بخش پلیجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کا ملک کی سیاست میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے اور عوامی تحریک سے لے کر اے این پی تک ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کا شمار اے این پی کے بانیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے زندگی میں پارٹی کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں جو تاریخ کا اہم باب ہیں، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے این پی غم کی اس گڑھی میں ان کے ساتھ ہے ، اسفندیار ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :