کوہاٹ میں انسدادمنشیات کی خصوصی مہم جاری ،پولیس نے مزید پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 8 جون 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) کوہاٹ میں انسدادمنشیات کی خصوصی مہم جاری پولیس نے مزید پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ،مختلف کاروائیوں میں زیر حراست ملزمان میں منشیات سمگلر نیٹ ورک کے ارکان اورغیر رجسٹرڈ افغان مہاجر بھی شامل ہیںجنکے خلاف ایمیگریشن قوانین کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کریک ڈائون میں پکڑے گئے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے منشیات کے ناسور کوجڑ سے ختم کرنے کے واضح احکامات کی روشنی میں پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی مہم کے تحت نتیجہ خیز کریک ڈائون کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ضلعی پولیس کو مقامی لوگوں کی بھر پور حمایت بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

منشیات کے خلاف کلین سویپ آپریشن کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر محمدعلی نے عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانے کی علاقائی حدود میں واقع مختلف علاقوں میاں گان کالونی،تپی ،لعل گڑھی اور شیخان میں منشیات فروشی کے اڈوں پر اچانک چھاپے مارے جہاں افغان مہاجر سمیت تین منشیات فروشوںلعل محمد ولد جان محمد،حمید الرحمان ولد عمر گل اور محمد خالد ولد محمد جان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر چار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بندوق بمعہ کارتوس برآمد کرکے قبضے میںلے لئے اور بعد ازاں تینوں منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیاجبکہ شناختی وسفری دستاویزات کے بغیر علاقے میں مقیم افغان منشیات فروش لعل محمد کے خلاف ملک کے ایمیگریشن قوانین کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ چھائونی فیاض خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک کاروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو بین الاضلاعی سمگلرووں گل نواز ولد میر نواز سکنہ کاغزئی اور ہارون رشید ولد شیر محمد ساکن پشاور کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ۔زیر حراست دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میںلاکھوں مالیت کی چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے منشیات سمگلنگ کے حوالئے سے مزید تفتیش جاری ہے۔